کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
(2) — پانچ نمازوں کے علاوہ دیگر نمازوں کے خصوصی فضائل ۔پانچوں نمازوں کے خصوصی فضائل : فجرکی نماز کے فضائل : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: جس نے صبح کی نماز پڑھی وہ اللہ تعالیٰ کے ذمّہ میں آجاتا ہے، پس (اِس بات کا خیال رکھنا کہ)اللہ تعالیٰ تم سے اپنے ذمّہ کے بارے میں کسی چیز کا مطالبہ نہ کریں، اِس لئے کہ جس سے اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمّہ کا مطالبہ کردیا اُسے پکڑلیں گےپھر اُسے اوندھے منہ جہنم میں ڈال دیں گے۔مَنْ صَلَّى صَلَاةَ الصُّبْحِ فَهُوَ فِي ذِمَّةِ اللهِ، فَلَا يَطْلُبَنَّكُمُ اللهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ، فَإِنَّهُ مَنْ يَطْلُبْهُ مِنْ ذِمَّتِهِ بِشَيْءٍ يُدْرِكْهُ، ثُمَّ يَكُبَّهُ عَلَى وَجْهِهِ فِي نَارِ جَهَنَّمَ۔(مسلم:657) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے یعنی فجر اور سورج غرب ہونے سے پہلے یعنی عصر کی نماز پڑھی وہ شخص جہنم میں ہرگز داخل نہیں ہوگا ۔ لَنْ يَلِجَ النَّارَ أَحَدٌ صَلَّى قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ، وَقَبْلَ غُرُوبِهَا» - يَعْنِي الْفَجْرَ وَالْعَصْرَ - ۔(مسلم:634) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: جس نے دو ٹھنڈی نمازیں (یعنی فجر اور عصر یا فجر اور عشاءکی نماز) پڑھی وہ جنت میں داخل ہوگا۔مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ۔(مسلم :635) فائدہ : دو ٹھنڈی نمازوں سے مراد فجر اور عصر کی نماز ہے،بعض نے اِس کا مصداق فجر کی اور عشاء کی نماز کو قرار دیا ہے۔(مرقاۃ ) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: جو صبح سویرے فجر کی نماز کے لئے جاتا ہے وہ ایمان کا جھنڈا لیکر جاتا ہے اور جو صبح بازار کی جانب جاتا ہے وہ ابلیس کا جھنڈا لیکر جاتا ہے۔مَنْ غَدَا إِلَى صَلَاةِ الصُّبْحِ غَدَا بِرَايَةِ الْإِيمَانِ، وَمَنْ غَدَا إِلَى السُّوقِ غَدَا بِرَايَةِ إِبْلِيسَ۔(ابن ماجہ : 2234)