کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
جمعہ کی نماز کے بعد : حضرت عائشہ صدیقہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتی ہیں :جس نے جمعہ کی نماز کے بعد سورۃ الاِخلاص،سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس سات مرتبہ پڑھ لی اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اُسے اگلے جمعہ تک تمام برائیوں سے پناہ عطاء فرمادیں گے۔«مَنْ قَرَأَ بَعْدَ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ سَبْعَ مَرَّاتٍ؛ أَجَارَهُ اللَّهُ بِهَا مِنَ السُّوءِ إِلَى الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى»۔(الترغیب فی فضائل الأعمال لابن شاہین:472)(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:375) حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیقفرماتی ہیں کہ : جس نے جمعہ کی نماز کے بعد سورۃالفاتحہ،سورۃ الاخلاص،سورۃ الفلق اور سورۃ النّاس پڑھی تو وہ اُس جمعہ سے لے کر اگلے جمعہ تک محفوظ ہوگیا ۔«مَنْ قَرَأَ بَعْدَ الْجُمُعَةِ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ، وقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ حَفِظَ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ»۔(مصنّف ابن ابی شیبہ :29602) حضرت عبد اللہ بن عباسنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جس نے جمعہ کی نماز کے بعد سو مرتبہ ” سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ “ پڑھا اللہ تعالیٰ اُس کے ایک ہزار گناہ اور اُس کے والدین کے چوبیس ہزار گناہ معاف کردیتے ہیں۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:377) («»«»«»(«»«»«»(