کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ساتویں فضیلت: جمعہ کے دن فرشتے حاضر ہوتے ہیں : جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرواِس لئے کہ یہ ”یومِ مشہود“ ہے یعنی اس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَيَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ؛ فَإِنَّهُ مَشْهُودٌ، تَشْهَدُهُ الْمَلَائِكَةُ۔(ابن ماجہ:1637)آٹھویں فضیلت: جمعہ کی رات اور دن دونوں روشن و چمکدار ہیں : حضرت عبد اللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺکو فرماتے ہوئے سنا:خوبصورت رات اور روشن دن یعنی شبِ جمعہ اور جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔أَكْثِرُوا الصَّلَاةَ عَلَى نَبِيِّكُمْ فِي اللَّيْلَةِ الْغَرَّاءِ، وَالْيَوْمِ الْأَزْهَرِ لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ، وَيَوْمَ الْجُمُعَةِ۔(شعب الایمان:2772) ایک اور روایت میں آپﷺکا یہ اِرشادِ مَروی ہے:اس کی رات خوبصورت اور دن منوّر ہوتا ہے۔لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ لَيْلَةٌ غَرَّاءُ وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ يَوْمٌ أَزْهَرُ۔(الدعوات الکبیر:529) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:میرے سامنے دنوں کو پیش کیا گیا تو میں نے جمعہ کے دن کو دیکھا تو وہ مجھے اُس کی خوبصورتی اور نور بہت پسند آیا ، اور میں نے اس میں ایک سیاہ نکتہ جیسی کوئی چیز دیکھی تو سوال کیا کہ یہ کیا ہے؟ مجھے بتایا گیا کہ اس دن میں قیامت قائم ہوگی۔عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأَيَّامُ فَرَأَيْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَأَعْجَبَنِي بَهَاؤُهُ وَنُورُهُ، وَرَأَيْتُ فِيهِ كَهَيْئَةِ نُكْتَةٍ سَوْدَاءَ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ فَقِيلَ: فِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ۔(مصنّف عبد الرزاق:5559)