کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
مکروہ تحریمی : دنیاوی مفاد کے حصول کیلئے ، جیسے سودا نافذ کرنے کیلئے درود پڑھنا ۔ سنّت: نماز کے اندر قعدہ اخیرہ میں ، نماز جنازہ میں ، نوافل کے پہلے قعدہ میں ۔ مستحب: ہر وقت درود پڑھنا مستحب ہے جبکہ اُس کے پڑھنے سے کوئی مانع نہ ہو ۔ مکروہ : نما زمیں قعدہ اخیرہ اور دعائے قنوت کے بعد پڑھنے کے علاوہ مکروہ ہے ۔درود شریف پڑھنے کے مستحب مواقع: بہت سے مقامات ،اوقات ، ایام اور افعال ایسے ہیں جن میں درود شریف پڑھنا مستحب ہے ، چند مواقع ملاحظہ فرمائیں : جمعہ کے دن اور اُس کی شب میں درود پڑھنا ۔ ہفتہ ، اتوار اور جمعرات کے دن درود شریف پڑھنا ۔ صبح شام درود شریف پڑھنا ۔ مسجد میں داخل ہوتے اورنکلتے ہوئے درود شریف پڑھنا ۔ نبی کریمﷺکے روضہ اقدس پر حاضڑی کے وقت درد شریف پڑھنا ۔ صفا مروَہ پر درود شریف پڑھنا ۔ جمعہ کے اور دوسرے خطبوں میں درود شریف پڑھنا ۔ مؤذّن کی اذان کا جواب دینے کے بعد درود پڑھنا ۔ اِقامت کے وقت درود شریف پڑھنا ۔