کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
سجدہ شکر اداء فرمایا۔(عون المعبود:7/328) ایک دفعہ کسی نے آکر مسلمانوں کے لشکر کی کافروں پر فتح یاب ہونے کی خوشخبری سنائی تو حضورﷺاُس وقت لیٹے ہوئے تھےاور آپ کا سرحضرت عائشہ صدیقہکی گود میں رکھا ہوا تھا ، آپﷺفوراً اُٹھے اور سجدہ شکر اداء فرمایا ۔(عون المعبود:7/328) نبی کریمﷺنے ایک دفعہ بندر دیکھا تو سجدہ فرمایا۔(مستدرکِ حاکم:1025) نبی کریمﷺنے ایک دفعہ کسی اپاہج کو دیکھا تو سجدہ فرمایا۔(مستدرکِ حاکم:1025) نبی کریمﷺنے ایک دفعہ کسی پستہ قد(ٹھگنے)آدمی کو دیکھا تو سجدہ فرمایا۔(مستدرکِ حاکم:1025) حضرت ابوجعفر بن ابی طالبنبی کریمﷺکے پاس خیبر کی فتح کی خبر لیکر آئے تو آپﷺنے سجدہ فرمایا۔(مستدرکِ حاکم:1025) حضرت عبد اللہ بن عباسفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے سورہ صٓ میں سجدہ کیا اور فرمایا: ”سَجَدَهَا دَاوُدُ تَوْبَةً، وَنَسْجُدُهَا شُكْرًا “حضرت داؤدنے توبہ کے طور پر سجدہ کیا تھا ،ہم شکر کے طور پر سجدہ کرتے ہیں۔(نسائی:957)سجدۂ شکر کا حکم : اِمام شافعی و احمد و صاحبین: سنت ہے ۔ (الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ:24/246،247)(البنایۃ:2/667) اِمام ابوحنیفہ و مالک: مکروہ ہے۔(مرعاۃ : 5/164)(الفقہ علی المذاہب:1/426)