کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
کے بعد کسی سورت(یعنی ایک بڑی آیت ، یا تین چھوٹی آیات)کا ملاناواجب ہے ۔ (3) فرائض میں ترتیب کو ملحوظ رکھنا ۔ یعنی پہلے قیام پھر رکوع اور پھر سجدہ کرنا ، یہ واجب ہے ۔(4) سورہ فاتحہ کو سورۃ سے پہلے پڑھنا لہذا سورت کو فاتحہ سے پڑھنا جائز نہ ہوگا۔(5) دو رکعت پر بیٹھنا ۔ یہ پہلا قعدہ ہے، اور اس میں بیٹھنا تشہد پڑھنا دونوں واجب ہے۔(6) دونوں قعدوں میں التحیات پڑھنا ۔ (7)وتر میں دعاء ِ قنوت پڑھنا ۔(8) ”السلام علیکم و رحمۃ اللہ“ کہہ کر نماز کو ختم کرنا ۔(9) فرض کی پہلی دو رکعت میں فاتحہ کے ساتھ سورۃ یا آیت پڑھنا ۔ (10) کسی بھی فرض اور واجب کو مکرر اداء نہ کرنا ۔(11) عیدین کی نماز میں زائد تکبیرات کہنا ۔ (12) ظہر اور عصر کی نماز میں آہستہ قراءۃ کرنا ۔(13) مغرب ، عشاء اور فجر میں امام کا آواز سے قراءۃ کرنا ۔(14)تعدیل ِ ارکان یعنی ہر فرض میں کم از کم ایک تسبیح (سبحان ربی الاعلیٰ ) کے بقدر ٹہرنا ۔نمازکی سنتیں : (1) تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا ۔ عورتوں کے لئے کندھوں تک ۔(2) تکبیر کے بعد فوراً ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھنا ۔ عورتوں کے لئے سینے پر ۔ (3) مردوں کے لئے ہاتھ اس طرح باندھنا کہ دائیں ہتھیلی بائیں ہتھیلی پر رکھ لیں اور دائیں انگوٹھے اور چھوٹی انگلی سے بائیں کلائی کو پکڑلینا اور تین انگلیاں بائیں کلائی پر بچھانا ۔ (4) امام ، منفرد اور مقتدی سب کا سورۂ فاتحہ کے ختم ہونے پر آہستہ سے آمین کہنا ۔ (5) مردوں کا رکوع کی حالت میں اچھی طرح جھک جانا کہ پیٹھ ، سر اور سرین سب برابر ہوجائیں (6)رکوع میں مردوں کا دونوں ہاتھوں کو پہلو سے جدا رکھنا ۔ (7) قومہ میں امام کا صرف " سمع اللہ " کہنا ، مقتدی کا صرف " ربنا لک الحمد " کہنا اور منفرد کا دونوں کہنا ۔ (8) سجدے کی حالت میں مردوں کا پیٹ کو