کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: جس نے جمعہ کے دن مجھ پر سو مرتبہ دُرود بھیجا اُس کے اسّی(80)سال کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔مَنْ صَلَّى عَليّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مِائَةَ صَلَاةٍ غُفِرَتْ لَهُ خَطِيْئَة ثَمَانِيْنَ سَنَة۔(شرف المصطفیٰ للخرکوشی :5/102)درود شریف نہ پڑھنے والوں کیلئے وعیدیں: درود شریف پڑھنا جس طرح ایک عظیم اور دنیا وآخرت کے اعتبار سے فائدہ مند ہےاِسی طرح اس کے نہ پڑھنے کی صورت میں وعیدیں بھی ذکر کی گئی ہیں ، ذیل میں اس کا کچھ حصہ ملاحظہ فرمائیں :ذکرِ نبی ﷺ پر درود نہ پڑھنے والے کیلئے بددعاء : حضرت ابوہریرہسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں: اُس شخص کی ناک خاک آلودہ ہو جس کے سامنے میرا تذکرہ کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے، اور اُس شخص کی ناک خاک آلودہ ہوجس پر رمضان آئے اور اُس کی مغفرت ہونے سے پہلے گزر جائے اور اُس شخص کی ناک خاک آلودہ ہوجو اپنے والدین کو بُڑھاپے کی حالت میں پائے اور وہ اُن کی خدمت کرکے جنّت میں داخل نہ ہو ۔رَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ، وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ دَخَلَ عَلَيْهِ رَمَضَانُ ثُمَّ انْسَلَخَ قَبْلَ أَنْ يُغْفَرَ لَهُ، وَرَغِمَ أَنْفُ رَجُلٍ أَدْرَكَ عِنْدَهُ أَبَوَاهُ الكِبَرَ فَلَمْ يُدْخِلَاهُ الجَنَّةَ۔(ترمذی: 3545) نبی کریمﷺنے ایک دن اِرشاد فرمایا: جبریلِ امین میرے پاس آئے تھے اور اُنہوں نے یہ کہا ہے : وہ شخص بدبخت یا ہلاک ہوجائے جس کے سامنے آپ کا تذکرہ کیا جائے اور وہ آپ پر درود نہ پڑھے ۔شَقِيَ امرؤٌ أَوْ تَعِسَ امرؤٌ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ۔(الصلاۃ علی النبی لابن ابی عاصم: 67)