کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
حضرت آدم کا جنّت میں داخلہ اور جنّت سے خارجہ جمعہ کے دن ہوا : جمعہ کے دن حضرت آدم پیدا ہوئے، اسی دن جنت میں داخل کیے گئے، اور اسی دن اس سے نکالے گئے۔ وَفِيهِ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ، وَفِيهِ أُخْرِجَ مِنْهَا۔(مسلم:854)جمعہ کے دن قیامت قائم ہوگی : قیامت جمعہ کے دن ہی قائم ہوگی ۔وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلَّا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ۔(مسلم:854) جمعہ کے دن قیامت قائم ہوگی ۔تمام مقرّب فرشتے آسمان ،زمین ہوا ،پہاڑ،اور دریا سب کے سب جمعہ کے دن سے ڈرتے ہیں(کہ جمعہ کے دن قیامت آنی ہے، پتہ نہیں کس وقت آجائے)۔ وَفِيهِ تَقُومُ السَّاعَةُ، مَا مِنْ مَلَكٍ مُقَرَّبٍ، وَلَا سَمَاءٍ، وَلَا أَرْضٍ، وَلَا رِيَاحٍ، وَلَا جِبَالٍ، وَلَا بَحْرٍ، إِلَّا وَهُنَّ يُشْفِقْنَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ۔(ابن ماجہ:1084)جمعہ کے دن پہلا اور دوسرا صور پھونکا جائے گا : اِرشادِ نبوی ہے: جمعہ کے دن قیامت کا نَفخہ (پہلا صور)اور صَعقہ(دوسرا صور) ہوگا۔وَفِيهِ النَّفْخَةُ، وَفِيهِ الصَّعْقَةُ۔(نسائی : 1284) («»«»«»(«»«»«»(