کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ترکِ رفع کے بارے میں چند آثار : عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، «أَنَّ عَلِيًّا، كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، ثُمَّ لَا يَعُودُ»۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:2442) ترجمہ:حضرت عاصم بن کلیب اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی جب نماز شروع کرتے تو ہاتھ اُٹھاتے تھے پھر (آخر تک)دوبارہ نہیں اُٹھاتے۔ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، «أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ مَا يَسْتَفْتِحُ، ثُمَّ لَا يَرْفَعُهُمَا»۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:2443) ترجمہ:حضرت ابراہیم نخعیحضرت عبد اللہ بن مسعودکے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ نماز کے شروع میں (تکبیرِ تحریمہ کہتے ہوئے)ہاتھ اُٹھاتے تھے پھر(آخر تک)نہیں اُٹھاتے۔ عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّهُ كَانَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي أَوَّلِ التَّكْبِيرِ، ثُمَّ لَا يَرْفَعُهُمَا۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:2444) ترجمہ:حضرت شعبیکے بارے میں منقول ہے کہ وہ صرف پہلی تکبیر (تکبیرِ تحریمہ)میں ہاتھ اُٹھاتے تھے پھر (آخر تک)نہیں اُٹھاتے۔ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: «إِذَا كبَّرْتَ فِي فَاتِحَةِ الصَّلَاةِ فَارْفَعْ يَدَيْكَ، ثُمَّ لَا تَرْفَعْهُمَا فِيمَا بَقِيَ»۔(مصنّف ابن ابی شیبہ:2445) ترجمہ: حضرت ابراہیم نخعیسے مروی ہے ،وہ فرماتے ہیں : جب تم نماز کے شروع میں تکبیر کہو تو اپنے ہاتھوں کو اُٹھاؤ پھر بقیہ پوری نماز میں ہاتھوں کو نہ اُٹھاؤ۔