کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ائمہ ثلاثہ :جلسہ استراحت نہيں كيا جائےگا۔(البنایۃ:2/250،251)(الموسوعۃ الفقہیۃ:15/267)ہاتھوں کا سہارا لینا : دوسری رکعت کے لئے کھڑے ہوتے ہوئے گھٹنوں پر ہاتھ رکھیں گے یا زمین پر ، اِس میں اختلاف ہے: امام شافعى : اعتماد على الارض کیا جائے گا ، یعنی زمین پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوں گے۔ ائمہ ثلاثہ : اعتماد علی الركبتين ہوگا ، یعنی گهٹنوں پر ہاتھ ركهيں گے ۔ ( البنايہ : 2/277)ركعت ِ اولى اور بعد کی رکعتوں میں فرق: دوسرى تمام رکعات بالكل پہلى ركعت كى طرح ہیں ، البتہ : پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ ہے ، دوسری میں نہیں ۔ پہلی رکعت میں ثناء پڑھتے ہیں ، دوسری میں نہیں ۔ پہلی رکعت میں تعوذ پڑھاجاتا ہے دوسری رکعت میں نہیں ۔ فرض کی پہلی دو رکعتوں میں ضمِّ سورت بھی ہےجبکہ آخری دورکعتوں میں صرف فاتحہ ہے۔ پہلی رکعت دوسری رکعت کے مقابلے میں قدرے طویل کرنا بہتر ہے۔ پہلی رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد کھڑے ہوتے ہیں جبکہ دوسری رکعت میں قعدہ کیا جاتا ہے ۔اِقعاء بین السجدتین : دو سجدوں کے درمیان نبی کریمﷺنے ”اِقعاء“ کی کیفیت میں بیٹھنے سے منع فرمایاہے :