کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
« اَللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ، وَاجْعَلْهُ فِي الْمُصْطَفَيْنِ مَحَبَّتَهُ، وَفِي الْعَالَمِينَ دَرَجَتَهُ، وَفِي الْمُقَرَّبِينَ ذِكْرَ دَارِهِ »۔(طبرانی کبیر:7926)اکیسویں دعاء:” أَسْأَلُكَ أَنْ تَسْتَجِيبَ دَعْوَتِي “ : حضرت انس بن مالکنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر یہ لازم کررکھا ہے کہ جب بھی کوئی بندہ نماز کے بعد اپنے ہاتھوں کو پھیلا کر یہ دعاء مانگےگا اللہ تعالیٰ اُس کے ہاتھوں کو خالی نہیں لوٹائیں گے : «اللَّهُمَّ إِلَهِي إِلَهَ إِبْرَاهِيمَ، وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ، إِلَهَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ وَإِسْرَافِيلَ، أَسْأَلُكَ أَنْ تَسْتَجِيبَ دَعْوَتِي، فَإِنِّي مُضْطَرٌّ، وَتَعْصِمَنِي فِي دِينِي فَإِنِّي مُبْتَلًى، وَتَنَالَنِي بِرَحْمَتِكَ، فَإِنِّي مُذْنِبٌ، وَتَنْفِيَ عَنِّي الْفَقْرَ فَإِنِّي مُسْتَمْسِكٌ »۔(معجم ابن الأعرابی:1204)(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:138)خصوصی اذكار : یعنی وہ اذکار جن کو مخصوص نمازوں کے بعد پڑھنے کی تعلیم دی گئی ہے۔فجر کی نماز کے بعد : حضرت اُمِّ سلمہفرماتی ہیں کہ نبی کریمﷺجب صبح کی نماز کا سلام پھیرتے تو یہ دعاء پڑھا کرتے تھے:۔« اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكُ عِلْمًا نَافِعًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا »۔(شعب الایمان :1645) حضرت عبد الرحمن بن غنم نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جو شخص مغرب اور فجر کی نماز بعد رخ پھیرنے اور پاؤں موڑنے سے پہلے پہلے دس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے: