کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
دس رحمتیں اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ بقیہ رحمتیں فرشتوں کی جانب سے ہوتی ہیں ۔(مرقاۃ:2/750)(حاشیۃ مسنداحمد: 11/366)چھٹی فضیلت :ایک مرتبہ درود پڑھنے پر دس نیکیاں : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں اوراُس کے لئے دس نیکیاں لکھ دیتے ہیں ۔مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرًا وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ۔(ترمذی:484)ساتویں فضیلت :ایک مرتبہ درود پڑھنے پر دس گناہ معاف ہونا : حضرت انس بن مالکسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں :جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں ، اُس کی دس خطائیں مٹادی جاتی ہیں اور اُس کے دس درجے بلند کردیے جاتے ہیں ۔مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ، وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ۔(نسائی:1297)آٹھویں فضیلت :ایک مرتبہ درود پڑھنے پر دس درجے بلند ہونا: حضرت انسکی حدیثِ سابق ہی میں ایک مرتبہ درود پڑھنے پر دس درجوں کا بلند ہونا بھی مذکور ہے، چنانچہ آپ ﷺکا اِرشاد ہے:جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں ، اُس کی دس خطائیں مٹادی جاتی ہیں اور اُس کے دس درجے بلند کردیے جاتے ہیں ۔مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ، وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ۔(نسائی:1297)