کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ الْقِرَاءَةِ فِي الصَّلَاةِ قراءت کی فرض و واجب اور مسنون مقدار : قراءت کی فرض مقدار : ایک آیت کے برابر ہے اور ا س کے کم سے کم چھ حروف بنتے ہیں ۔ جیسے : ”لَمْ یَلِدْ“ ۔ اس میں تقدیری طور پر(لَمْ یَوْلِدْ) چھ حروف ہیں ۔قراءت کی واجب مقدار : ایک آیت ِ طویلہ یا تین چھوٹی آیات ہیں،جس کی مقدار قرآن کریم کی سب سے چھوٹی تین آیات کے مطابق کم از کم30 حروف بنتے ہیں ۔جیسے :﴿ ثم نظر ، ثم عبس و بسر ، ثم ادبر و استکبر﴾۔یہ تیس حروف پر مشتمل قرآن کریم کی سب سے چھوٹی تین آیات ہیں ۔قراءت کی مسنون مقدار : مفصّلات کی تلاوت کرنا ہے ۔ یعنی : فجر اور ظہر میں : طوال ِ مفصل (سورۃ الحجرات سے سورۃ البروج تک ) عصر اور عشاء میں : اوساط ِ مفصل ( سورۃ البروج سے سورۃ البینہ تک ) مغرب میں : قصار ِ مفصل ( سورۃ البینہ سے آخر تک )(الدر المختار1/537، 538)مفصّلات کی مقدار میں ائمہ کا اختلاف: امام ابوحنیفہ: الحجرات سےسورۃ البروج تک طوال ِ مفصل ،پھر آگےسورۃالبیّنۃ تک اوساطِ مفصّل اور پھر آخر ِ قرآن تک قصارِ مفصّل کہلاتا ہے۔