کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
پہلا اختلاف : تکبیراتِ زائدہ کی تعداد کتنی ہے: اختلاف ہے ،تقریباً بارہ اقوال ذکر کیے گئے ہیں ، لیکن اُن میں سے تین قول ائمہ اربعہ کے زیادہ مشہور و معروف ہیں ، اُنہی کو یہاں ذکر کیا جارہا ہے: شوافع : کل تکبیرات بارہ ہیں ،جن میں تکبیرِ تحریمہ شامل نہیں ۔ مالکیہ و حنابلہ: کل تکبیرات بارہ ہیں ، جن میں تکبیرِ تحریمہ شامل ہے۔ احناف: کل تکبیرات چھ ہیں ،جن میں تکبیرِ تحریمہ شامل نہیں ۔ ائمہ اربعہ کے اقوال کی تفصیل یہ ہے : شوافع کے نزدیک : سات پہلی رکعت میں قبل القراءۃ ۔ پانچ دوسری رکعت میں قبل القراءۃ ۔ مالکیہ وحنابلہ کے نزدیک: چھ پہلی رکعت میں قبل القراءۃ ۔ پانچ دوسری رکعت میں قبل القراءۃ ۔ احناف کے نزدیک :تین تکبیرات پہلی رکعت میں قبل القراءۃ اور تین تکبیرات دوسری رکعت میں بعد القراءۃ قبل الرکوع کہی جائیں گی۔(الکوکب الدری:1/432 ،433) نوٹ : ائمہ اربعہ کے مذکورہ بالا اقوال میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد میں تکبیرِ تحریمہ شامل نہیں ہیں ۔دوسرا اختلاف : زائد تکبیرات ِزائدہ کا موضع اور مقام کیا ہے: عیدین کی زائد تکبیرات قراءت سے پہلے ہیں یا بعد میں ، اِس میں اختلاف ہے : حضرات احناف: پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے اور دوسری میں قراءت کے بعد