کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
الْمُسْلِمَ لَيُصَلِّي الصَّلَاةَ يُرِيدُ بِهَا وَجْهَ اللهِ، فَتَهَافَتُ عَنْهُ ذُنُوبُهُ كَمَا يَتَهَافَتُ هَذَا الْوَرَقُ عَنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ۔(مسند احمد:21556) نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا : جس نے دو رکعت پڑھی اور اُس میں اُس نے(جان بوجھ کر)کوئی غفلت اختیار نہیں کی تو اللہ تعالیٰ اُس کے پچھلے تمام(صغیرہ)گناہ معاف کردیں گے۔مَنْ صَلَّى سَجْدَتَيْنِ، لَا يَسْهُو فِيهِمَا، غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ۔(مسند احمد:21691)دوسری فضیلت : سب سے زیادہ افضل عمل : حضرت عبد اللہ بن مسعودفرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺسے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! کون سا عمل سب سے زیادہ افضل ہے ؟ آپ نے اِرشاد فرمایا :نماز کو اُس کے اوقات میں پڑھنا ۔میں نے کہا : پھر کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ نے اِرشاد فرمایا : پھر والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک کرنا ۔ میں نے کہا : پھر کون سا عمل افضل ہے؟ آپ نے اِرشاد فرمایا : اللہ کے راستے میں جہاد کرنا ۔پھر آپﷺخاموش ہوگئے ، اگر میں آپ سے اور زیادہ پوچھتا تو آپ اور بھی بتاتے ۔قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ العَمَلِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «الصَّلاَةُ عَلَى مِيقَاتِهَا»، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: «ثُمَّ بِرُّ الوَالِدَيْنِ»، قُلْتُ: ثُمَّ أَيٌّ؟ قَالَ: «الجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ» فَسَكَتُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ، وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي۔(بخاری:2782)تیسری فضیلت : نماز مغفرت کا بہترین ذریعہ ہے : حضرت عبادہ بن صامتفرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریمﷺسے سنا ہے آپ اِرشاد فرمارہے تھے :اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازیں فرض کی ہیں ،جو ان کے لئے اچھی طرح سے وضو کرکے اُن کو اُن کے (مستحب)اوقات میں اداء کرےاور رکوع و خشوع بھی مکمل کرےتو اللہ تعالیٰ نے اُس کے لئے اپنے اوپر