کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
طرح اگر وہ اعلم القوم ہے تب بھی جائز ہے ۔(10) امام کا مقتدیوں سے بقدر ایک ذراع بلند یا پست ہونا ۔ البتہ امام کے ساتھ اگر کچھ لوگ کھڑے ہوں تو مکروہ نہیں ۔(11)بے وقوف شخص کا امام بننا ۔ (12)مفلوج کی امام بننا۔(13)برص میں مبتلاء شخص کا امام بننا ،جبکہ اُس کا برَص واضح ہو۔(14)جذامی کا امام بننا ۔(15)مقطوع الذکر کا امام بننا ۔(16)بول و براز کے تقاضے کو دباکر نماز پڑھانا۔(17) لنگڑے شخص کا امام بننا۔(18)مقطوع الید کا امام بننا ۔(19)شرابی کا امام بننا۔(20)سود خور کا امام بننا۔ (21)چغلخور کا امام بننا ۔ (22)ریاکار کا امام بننا۔ (23)تصنّع کرنے والے کا امام بننا ۔ (24)اجرت لے کر امامت کرنا ۔ ہاں! اگر اُس کی تنخواہ مقرر ہو تو صحیح ہے ۔ (25)امام کا وسط صف میں کھڑے ہوکر امامت کرنا ۔(26)عورت کا امامت کرنا ۔ (27)بے ریش خوبصورت شخص کا امام بننا ، جبکہ فتنے کا خوف ہو، اور فتنہ کا خوف نہ ہوتو مکروہ نہیں ۔ (الفقہ الاسلامی :2/1205 تا 1211)اِستحقاقِ اِمامت کی ترتیب : اگر امام ِ راتب (مقررہ امام )ہو تو وہی سب سے زیادہ امامت کا مستحق ہوتا ہے ۔ وہ نہ ہو تو استحاقِ امامت کی ترتیب یہ ہوتی ہے : الاَعلَم ۔ یعنی جو زیادہ علم رکھتا ہے ، خصوصاً نماز کے احکام و مسائل کا علم ۔ الاحسن قراءۃً۔ قرآن کریم کو تجوید کے قواعد کے ساتھ اچھا پڑھنا جانتا ہو ۔ الاَورَع ۔ یعنی متقی اور پرہیز گار ہو ۔ الاَسَن۔ زیادہ بڑی عمر رکھتا ہو، کیونکہ اُس کا تجربہ اور لوگوں میں مقام زیادہ ہوگا ۔