کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
چوتھی فضیلت :عشرہ ذی الحجہ کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: ذی الحجہ کے دس دنوں میں (ابتدائی نو دنوں میں سے)ہر دن کے روزے کا ثواب ایک سال کے روزے کے برابر ہے۔يَعْدِلُ صِيَامُ كُلِّ يَوْمٍ مِنْهَا بِصِيَامِ سَنَةٍ۔(ترمذی:758)پانچویں فضیلت :عشرہ ذی الحجہ کی ہر رات کی عبادت کا ثواب شبِ قدر کے برابر ہے: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: ذی الحجہ کے دن دنوں میں ہر رات کے قیام(عبادت)کا ثواب لیلۃا لقدر کی عبادت کے برابر ہے۔وَقِيَامُ كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْهَا بِقِيَامِ لَيْلَةِ القَدْرِ۔(ترمذی:758)عشرۂ ذی الحجہ افضل ہے یا رمضان کا آخری عشرہ ؟ اس بارے میں علماء کی تین آراء ہیں : عشرۂ ذی الحجہ افضل ہے ۔کما فی الحدیث:”مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ الصَّالِحُ “………الخ۔(ابوداؤد:2438) رمضان المبارک کا عشرۂ اخیرہ افضل ہے ۔اِس لئے کہ اس میں روزے اور شبِ قدر ہے۔ عشرۂ ذی الحجہ کے دن افضل ہیں اور عشرۂ رمضان کی راتیں افضل ہیں ۔تیسرے قول کی وجہ : عشرۂ ذی الحجہ کے دن اس لئے افضل ہیں کیونکہ اس میں عرفہ کا دن ہے جو سال کے تمام ایام کا سردا ر ہے اور رمضان المبارک کے عشرۂ اخیرہ کی راتیں اس لئے افضل ہیں کیونکہ اس میں شبِ قدرہے جو سال کی تمام راتوں کی سردار ہے ۔ (مرقاۃ المفاتیح : 3/1082)عشرہ ذی الحجہ کے اعمال: احادیثِ طیبہ میں ذی الحجہ کے دس مبارک ایّام کے اعمال ذکر کیے گئے ہیں ، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: