کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
قربانی کے جانوروں میں ائمہ کا اختلاف : اصحابِ ظواہر : ہر قسم کے جانور وں کی کی قربانی درست ہے ۔ جمہور ائمہ کرام : صرف ، ابل ، بقر اور غنم کی قربانی ہوسکتی ہے۔(البنایہ : 12/45)قربانی کے جانوروں کی عمریں : قربانی کے جانوروں میں مندرجہ ذیل عمروں کا لحاظ ضروری ہے ، اس کے بغیر قربانی درست نہیں ہوتی۔ اونٹ میں : پانچ سال مکمل ہوکر چھٹا شروع ہوچکاہو ۔ بقر میں : دو سال مکمل ہوکر تیسرا شروع ہوچکا ہو۔ غنم میں : ایک سال مکمل ہوکر دوسرا شروع ہوچکا ہو۔(مرقاۃ :3/1079)قربانی کے جانوروں کی عمروں میں ائمہ کا اختلاف : احناف و حنابلہ : اونٹ 5 سال بقر 2 سال غنم 1 سال ۔ مالکیہ : اونٹ5 سال بقر 3 سال غنم 1 سال اور تقریباً ایک مہینہ ۔ شوافع: اونٹ 5 سال بقر 2 سال غنم 2 سال ۔ خلاصہ: یہ ہے کہ اونٹ کے بارے میں سب کا اتفاق ہے کہ وہ کم ازکم پانچ سال کا ہونا چاہیئے ۔دوسرے جانوروں میں اختلاف ہے : بقر : ٭— امام مالک : گائے ،بیل اور بھینس میں کم ازکم تین سال ہونے چاہیئے ۔