کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
تیرہویں فضیلت: جمعہ کے دن چھ لاکھ افراد کا جہنم سے آزاد ہونا: بے شک اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہر جمعہ کے دن چھ لاکھ ایسے لوگوں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہےجو جہنم کے مستحق ہوچکے ہوں۔إِنَّ لِلَّهِ فِي كُلِّ يَوْمِ جُمُعَةٍ سِتَّمِائَةِ أَلْفِ عَتِيقٍ يَعْتِقُهُمْ مِنَ النَّارِ-قَالَ أَحَدُهُمَا فِي حَدِيثِهِ-كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبُوا النَّارَ۔(مسند ابی یعلیٰ موصلی:3434)چودہویں فضیلت: جمعہ کے دن جہنم کو دہکایا نہیں جاتا : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : بے شک جہنم کو جمعہ کے دن کے علاوہ روزانہ دہکایا جاتا ہے ۔إِنَّ جَهَنَّمَ تُسَجَّرُ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ۔(ابوداؤد:1083) ایک اور روایت میں آپﷺکا یہ اِرشاد مروی ہے: بے شک اللہ تعالیٰ روزانہ نصفِ نہار کے وقت جہنّم کی آگ کو دہکاتے ہیں اور جمعہ کے دن اُسے بجھادیتے ہیں۔إِنَّ اللهَ يُسَعِّرُ جَهَنَّمَ كُلَّ يَوْمٍ فِي نِصْفِ النَّهَارِ، وَيُخْبِتُهَا فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ۔(طبرانی کبیر:22/60)پندرہویں فضیلت: جمعہ کا سلامتی کے ساتھ گزر جانا ہفتہ بھر کی سلامتی کا ذریعہ ہے : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جب رمضان سلامتی کے ساتھ گزر جائے تو سارا سال سلامت ہوجاتا ہے،اور جب جمعہ سلامتی سے گزر جائے تو سارا ہفتہ سلامتی کے ساتھ گزر جاتا ہے۔إِذَا سَلِمَ رَمَضَانُ سَلِمَتِ السَّنَةُ، وَإِذَا سَلِمَتِ الْجُمُعَةُ سَلِمَتِ الْأَيَّامُ۔(شعب الایمان:3434)سولہویں فضیلت: جمعہ کا دن اِس اُمّت کیلئے اہلِ کتاب کے مقابلے میں عطیہ خداوندی ہے : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : ہم دنیا میں بعد میں آئے ہیں اور قیامت کے دن شرف و مرتبہ میں سب سے