کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
اُس وقت کو حاصل کرلینے کی وجہ سے دل میں عجب اور غرورپیدا نہ ہو۔ بندہ سب کچھ کرلینے کے بعد بھی خوف اور رجاء کے درمیانی کیفیت میں رہے ۔ (مرقاۃ : 3/925)سنن رواتب افضل ہیں یا تہجد؟ سننِ رواتب سننِ مؤکّدہ کو کہاجاتا ہے جو نمازوں کے بعد یا پہلے پڑھی جاتی ہیں ، اور تہجد رات میں پڑھی جانے والی نماز ہے ، دونوں ہی کی اپنی شان ہے ۔ لیکن دونوں میں افضل کون ہے، اِس میں تین قول ہیں : سنن رواتب یعنی سنن مؤکدہ افضل ہیں ، اس لئے کہ اُن کی تاکید زیادہ ہے ۔ تہجد افضل ہے ، اس لئے کہ اس کے پڑھنے میں مجاہدہ اور مشقت زیادہ ہے ۔ سنن مؤکدہ آکد ہونے کے اعتبار سے اور تہجد مجاہدہ کے اعتبار سے افضل ہے ۔(مرقاۃ : 3/930)