کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
کسی کی وجہ سے نماز میں تخفیف یا تطویل کرنا : اس پر اتفاق ہے کہ کسی کی تکلیف کی وجہ سے نماز میں تخفیف کر سکتے ہیں ، جیسا کہ آپ ﷺ بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز میں تخفیف کردیا کرتے تھے کہ کہیں اس کی ماں کو پریشانی نہ ہو ۔البتہ کیا کسی کی وجہ نماز میں تطویل کرنا درست ہے یا نہیں ،مثلاً : امام کسی آنے والے کی وجہ سے رکوع کو لمبا کرے تاکہ اُس کو رکعت مل جائے ، کیا یہ جائز ہے یا نہیں ؟ اس میں اختلاف ہے : امام شافعی : جائز ہے ، جیسا کہ کسی کی وجہ سے نماز میں تخفیف کرنا جائز ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : جائز نہیں ۔(الفقہ الاسلامی :2/1208)امام کی نماز کے باطل ہونے سے مقتدی کی نماز کا حکم : اِمام اگر حالتِ جنابت یا حدَث میں نماز پڑھادے اور نماز کے بعد پتہ چلے تو کیا مقتدی کو بھی نماز لوٹانی ہوگی یا نہیں ، اس میں اختلاف ہے: احناف : مقتدی کی نماز بھی فاسد ہوجائے گی ۔ ائمہ ثلاثہ : مقتدی کی نماز فاسد نہیں ہوگی ۔(مرقاۃ :3/873)(مرعاۃ :4/79) فائدہ : البتہ حضرات مالکیہ یہ فرماتے ہیں کہ مقتدیوں کو اگر امام کی حالت کا علم تھا تو اُن کی نماز بھی نہیں ہوگی۔(الفقہ الاسلامی : 2/1218)