کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو اُسے چاہیئے کہ نبی کریمﷺپر سلامتی بھیجے، پھر یہ دعاء پڑھے :” اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ “۔(ابوداؤد:465) نبی کریمﷺجب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دعاء پڑتے تھے۔ «أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ، وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ، وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ، مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» اِس دعاء کی برکت سے پورے دن شیطان سے انسان کی حفاظت ہوجاتی ہے۔(ابوداؤد:466) نبی کریمﷺجب مسجد میں داخل ہوتے تو اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتے اور بسم اللہ پڑھتے اور یہ دعاء پڑھتے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ»اِسی طرح جب مسجد سے نکلتے تو یہی عمل دہراتے اور پھر یہ دعاء پڑھتے : «اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ » ۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:87)نماز کے لئے جاتے ہوئے راستے میں سکون اور وقار کو ملحوظ رکھنا۔ نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:جب تم نماز کے لئے آؤ تو دوڑتے ہوئے مت آیا کرو، سکون و وقار کے ساتھ چلتے ہوئے آیا کرو، پس نماز کا جو حصہ ملے تم پڑھ لو اور جو فوت ہوجائے اُس کو(اِمام کے فارغ ہونے کے بعد)مکمل کرلو۔إِذَا أَتَيْتُمُ الصَّلَاةَ، فَلَا تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ وَعَلَيْكُمُ السَّكِينَةُ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا، وَمَا فَاتَكُمْ، فَأَتِمُّوا۔(سنن الدارمی:1319) حضرت ابوہریرہفرماتے ہیں :جب تم میں سے کوئی نماز کی جانب متوجہ ہو اور نماز کھڑی ہوجائے تو اُسے اپنی روش کے مطابق اعتدال سے ہی چلنا چاہیئے اِس لئے کہ وہ نماز کی حالت میں ہوتا ہے، پس جو حصہ نماز کا پائے وہ پڑھ لےاور جو فوت ہوجائے اُس کوبعد میں قضاء کرلے(یعنی امام کے فارغ ہونے کے بعد