کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
امام شافعی : قبضِ ثلاث یعنی خنصر ، بنصر اور وسطیٰ کو بند کرنا افضل ہے، پھر خواہ تریپن کا عقد بنایا جائے یا تئیس کا ، البتہ اُن کے نزدیک تریپن کا عقدبنانا زیادہ افضل ہے۔ امام مالک: ان سے کوئی خاص طریقہ کا افضل ہونا ثابت نہیں ،روایات میں ذکرکردہ کسی بھی طریقے کو عمل میں لاجاسکتا ہے۔(اوجز المسالک:2/206 ،207) نوٹ : علّامہ جزری نے امام مالککے نزدیک افضل طریقہ یہ لکھا ہے کہ خنصر ، بنصر اور وسطیٰ تینوں کو بند کرکے ابہام کو کھول کراِشارہ کیاجائے ، اِسی کو ماقبل میں ”قبضِ ثلاث مع بسط الاِبہام“ ذکر کیا گیا ہے ۔(الفقہ علی المذاہب الأربعۃ:1/239)اشارہ کب کیا جائے ؟ امام ابو حنیفہ : ” لا الہ“ پر انگلی کو اٹھاکر ” الا اللہ “ پر چھوڑ دیں گے ۔ امام مالک : شروع سے ہی اشارہ کرکے انگلی کو آخر تک دائیں بائیں حرکت دیں گے ۔ امام شافعی و احمد: ”الا اللہ“ پر اشارہ کیا جائے گا ۔ (الفقہ الاسلامی : 2/902 تا 904 )اِشارہ بالسّبابہ کے بعد انگلی کو حرکت دیتے رہنا : اِشارہ بالسّبابہ کرنے کے بعد کیا انگلی کو سلم پھیرنے تک متحرک رکھیں گے یا ساکن ، اِس میں اختلاف ہے : امام مالک : انگلی کو آخر تک متحرک رکھیں گے ، اور دائیں بائیں حرکت دی جائے گی۔ ائمہ ثلاثہ : انگلی کو حرکت نہیں دی جائے گی ۔ (مرقاۃ : 2/735)