کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ السَّترِ نماز کی شرائط ِ متقدّمہ : وہ شرائط جن کا نماز سے قبل لحاظ رکھناضروری ہے اُن کے بغیر نماز نہیں ہوتی وہ سات ہیں : (1)طہارتِ بدن ۔ (2)طہارتِ لِباس۔ (3)طہارتِ مکان۔ (4)سترِ عورت۔ (5)وقتِ صلوۃ ۔ (6)نیت ۔ (7)اِستقبالِ قبلہ۔ ان میں سے ایک ستر بھی ہے ، جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :ستر کا لغوی معنی : ستر لغت میں ” تَغْطِيَةُ الشَّيْءِ “ کسی بھی چیز کو ڈھانکنے اور چھپانے کے آتے ہیں ، ”سَتّار“ کا لفظ بھی اِسی سے ماخوذ ہے چھپانے والے کو کہا جاتا ہے۔ حدیث میں آتا ہے : ”إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ حَيِيٌّ سِتِّيرٌ يُحِبُّ الْحَيَاءَ وَالسَّتْرَ فَإِذَا اغْتَسَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْتَتِرْ “ بے شک اللہ تعالیٰ بہت زیادہ حیاء کرنے والے عیبوں کو چھپانے والے ہیں ، حیاء اور ستر پوشی کو پسند کرتے ہیں ، پس اگر تم میں سے کوئی غسل کرے تو اُسے چاہیئے کہ ستر پوشی کا اہتمام کرے۔(ابوداؤد:4012)ستر کا اِصطلاحی معنی : ” هُوَ: تَغْطِيَةُ الإِْنْسَانِ مَا يَقْبُحُ ظُهُورُهُ وَيُسْتَحَى مِنْهُ، ذَكَرًا كَانَ أَوْ أُنْثَى أَوْ خُنْثَى “