کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
مکروہ تنزیہی : رمضان المبارک کے علاوہ وتر کی جماعت جبکہ مداومت کے ساتھ ہو ۔ مکروہ تحریمی: (1)مسجدِ محلّہ میں جماعتِ ثانیہ کروانا جبکہ اُس میں اِمامِ راتب اذان واِقامت کے ساتھ ایک دفعہ کرواچکا ہو ۔(2) نوافل کی جماعت جبکہ تداعی کے ساتھ ہو ، جس کی حدیہ کہ اِمام کے علاوہ ایک دو فرد پڑھ سکتے ہیں ، اِس سے زیادہ درست نہیں ۔(3)نمازِ خسوف(چاند گرہن کی نماز)جبکہ تداعی کے ساتھ ہو ۔(شامیہ:1/552 ، 553)(عُمدۃ الفقہ:2/180 ، 181)جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کے حکم میں ائمہ کا اختلاف : احناف: سنّتِ مؤکّدہ اور وجوب دونوں طرح کے قول ہیں ، راجح قول وجوب کا ہے۔ مالکیہ : سنتِ مؤکّدہ ہے۔ شوافع : فرض کفایہ ہے۔ حنابلہ: فرض عین ہے ، لیکن راجح قول کے مطابق صحتِ نماز کی شرط نہیں ۔ اصحابِ ظواہر: فرض عین ہے اور صحتِ نماز کی شرط ہے۔(البنایۃ :2/324)ترکِ جماعت کے اعذار : مرضِ شدید ۔ہلکی پھلکی بیماری جس کے ساتھ جماعت میں شرکت ممکن ہو ، وہ عذر نہیں ۔ تیز بارش ۔ اور اسی میں برف باری بھی داخل ہے ۔ تیمار داری ۔ یعنی مریض کو چھوڑ کر جماعت میں شرکت نہ کی جاسکتی ہو۔ خوف ۔ مثلاً : درندے کا ، دشمن کا ، جان و مال کی ہلاکت کا