کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
أَحَدًا غُفِرَ لَهُ ذَنْبُ سَنَةٍ»۔(مستدرکِ حاکم:6427)ایک روایت میں ہر مرتبہ ” قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ “پڑھنے پر ایک سال کے گناہوں کی مغفرت ذکر کی گئی ہے۔(طبرانی کبیر:22/96)عصر کی نماز کے بعد : حضرت معاذفرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺکو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص فجر اور عصر کی نماز کے بعد تین تین مرتبہ یہ اِستغفار کے کلمات : « أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيَّ الْقَيُّومَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ » پڑھ لے اُس کے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں اگرچہ وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہو ۔(عمل الیوم و اللیلۃ لابن السنی:126)مغرب کی نماز کے بعد : حضرت عبد الرحمن بن غنم نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : جو شخص مغرب اور فجر کی نماز بعد رخ پھیرنے اور پاؤں موڑنے سے پہلے پہلے دس مرتبہ یہ کلمات پڑھ لے: « لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ، يُحْيِي وَيُمِيتُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ » اُس کیلئے ہر کلمہ کے بدلہ میں دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ، دس گناہ مٹادیے جاتے ہیں اور دس درجے بلند کیے جاتے ہیں اور یہ کلمات اُس کیلئےہر ناپسندیدہ چیز اور شیطانِ مردود سے بچاؤ کا ذریعہ بن جاتے ہیں اور شرک کے علاوہ کسی گناہ کی مجال نہیں ہوتی کہ اُس کو ہلاک کرڈالے ، اور وہ (کلمات کا پڑھنے والا )لوگوں میں عمل کے اعتبار سے سب سے افضل ہوتاہے، سوائے اُس شخص کے جو اُس سے آگے بڑھ جائے یعنی اُس سے زیادہ یہ کلمات کہے۔(مسند احمد :17990)