کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
صلاۃ التسبیح کے فضائل : پہلی فضیلت :صلوۃ التسبیح سے دس قسم کے گناہوں کا معاف ہونا : یہ وہ نماز ہے جس کے پڑھنے کی برکت سے دس قسم کے گناہ معاف ہوتے ہیں : (1)اگلے گناہ ۔ (2)پچھلے گناہ ۔ (3)قدیم گناہ ۔ (4)جدید گناہ ۔ (5)غلطی سے کیے ہوئے گناہ ۔(6)جان بوجھ کر کیے ہوئے گناہ ۔(7)صغیرہ گناہ ۔ (8)کبیرہ گناہ ۔ (9)چھپ چھپ کر کیے ہوئے گناہ ۔ (10)کھلم کھلا کیے ہوئے گناہ۔يَا عَبَّاسُ، يَا عَمَّاهُ، أَلَا أُعْطِيكَ، أَلَا أَمْنَحُكَ، أَلَا أَحْبُوكَ، أَلَا أَفْعَلُ بِكَ عَشْرَ خِصَالٍ، إِذَا أَنْتَ فَعَلْتَ ذَلِكَ غَفَرَ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَكَ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، قَدِيمَهُ وَحَدِيثَهُ، خَطَأَهُ وَعَمْدَهُ، صَغِيرَهُ وَكَبِيرَهُ، سِرَّهُ وَعَلَانِيَتَهُ، عَشْرَ خِصَالٍ۔ (ابوداؤد:1297)دوسری فضیلت : صلوۃ التسبیح سے بکثرت گناہوں کا معاف ہونا : صلوۃ التسبیح کی برکت سے اللہ تعالیٰ بکثرت گناہ معاف کرتے ہیں ، احادیث طیّبہ میں اِس کثرت کی کئی مثالیں ذکر کی گئی ہیں: ساری دنیا کے لوگوں سے بھی زیادہ گناہ گار ہو تو مغفرت ہوجائے گی ۔ (ابوداؤد:1298) ریت کی تعداد سے زیادہ بھی گناہ ہوں تو معاف ہوجائیں گے۔ (ابن ماجہ: 1386) سمندر کے جھاگ سے زیادہ بھی گناہ ہوں تو معاف کردیے جائیں گے۔ (طبرانی کبیر:987) آسمان کے ستاروں کی تعداد سے بھی زیادہ گناہ معاف کردیے جائیں گے۔(مصنّف عبد الرزاق:5004) قطروں کی تعداد سے زیادہ بھی گناہ ہوں تو معاف کردیے جائیں گے۔(مصنّف عبد الرزاق:5004) زمانے بھر کے ایّام کی تعداد سے بھی زیادہ گناہ معاف کردیے جائیں گے۔(مصنّف عبد الرزاق:5004)