کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ فَضَائِلِ الصَّلَاةِ نمازوں کے فضائل میں دو طرح کی احادیث ہیں : (1)عمومی فضائل پر مشتمل احادیث :یعنی وہ فضائل جو عمومی طور پر تمام نمازوں کے مشترکہ طور پر بیان کیے گئے ہیں اور اُن میں کسی خاص نماز کی فضیلت کا بیان نہیں ۔(2) خصوصی فضائل پر مشتمل احادیث :یعنی وہ فضائل جوکسی خاص نماز کے بارے میں ذکر کیے گئے ہیں ۔عمومی فضائل : پہلی فضیلت : نماز کا گناہوں کا کفارہ ہونا : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : پانچوں نمازیں اور جمعہ سے جمعہ تک اور ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک اُن تمام گناہوں کو مٹادیتے ہیں جو اُن کے درمیان ہوئے ہیں جبکہ کبیرہ گناہوں سے بچا جائے ۔ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ، وَرَمَضَانُ إِلَى رَمَضَانَ، مُكَفِّرَاتٌ مَا بَيْنَهُنَّ إِذَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ۔(مسلم:233) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :کیا خیال ہے تمہارا اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر ایک نہر ہو اور وہ اس میں روزانہ پانچ مرتبہ غسل کرتا ہو تو کیا اُس کے جسم پر کوئی میل کچیل باقی رہے گا ؟ صحابہ نے عرض کیا : میل کچیل میں سے کوئی چیز باقی نہ رہے گی ، آپﷺنے فرمایا: اسی طرح پانچوں نمازوں کی مثال ہے کہ اللہ تعالیٰ اِن کی وجہ سے گناہوں کو مٹادیتے ہیں ۔ أَرَأَيْتُمْ لَوْ أَنَّ نَهَرًا بِبَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ فِيهِ كُلَّ