کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ وَفَضْلِهَا قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑهنا : دو سے زائد رکعت والی نماز میں پہلے قعدہ کے اندر درود شریف پڑھا جائے گا یا نہیں ، اِس میں اختلاف ہے: امام شافعی : سنّت ہے ۔ ائمہ ثلاثہ: مکروہ ہے۔(ردّ المحتار :1/510)(الموسوعۃ الفقہیۃ الکویتیۃ :27/235 ، 237)قعدہ اخیرہ میں درود شریف پڑهنا : امام ابو حنیفہ و مالك : سنت ہے ۔ امام شافعى و احمد : فرض ہے ۔ پهر يہ كہ صلاۃ على النبى اور صلاۃ على الآل دونوں واجب ہيں ؟اس ميں شوافع اور حنابلہ كا اختلاف ہے : امام احمد بن حنبل : صلاۃ على النبى اور صلاۃ على الآل دونوں واجب ہيں ۔ امام شافعى : صلاۃ على النبى واجب اور صلاۃ على الآل سنت ہے۔ (الفقہ الاسلامى : 2/906)( کتاب الفقہ علی المذاھب الاربعۃ :1/229)درود شریف پڑهنے کا حکم : الدر المختار (1/518)میں اِس کے حکم کی مختلف صورتیں ذکر کی گئی ہیں : فرض : زندگی میں ایک مرتبہ فرض ہے ۔ واجب : جب کسی مجلس میں آپﷺکا تذکرہ ہو تو پہلی مرتبہ پڑھنا واجب ہے۔