کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
”ایتار“کے مختلف الفاظ اور اُن کے معانی : ایتار کے دو معنی آتے ہیں : (1)وتر ۔ (2) صلاۃ اللیل ۔ روایات میں”ا وتر“اور ”ایتار“کے ساتھ مختلف اعداد منقول ہیں ،مثلاً : ”اوتر باحدیٰ عشر“وغیرہ ۔ ایک سے لیکر سترہ تک کے طاق اعداد ثابت ہیں۔ ذیل میں اُن سب کا مطلب ذکر کیا جارہا ہے ، تاکہ ایتار اور صلاۃ اللیل سے متعلق مختلف روایات اور اُن کے مختلف الفاظ کے معانی سمجھے جاسکیں ۔ أوتر بواحدۃ : دو دو رکعتوں کے سلسلے کو ایک رکعت ملاکر جفت بنانا ۔ أوتر بثلاث : تین رکعات وتر پڑھنا ۔ أوتر بخمس : وتر کی تین اور بعد کی دورکعتیں۔(يا دو تہجد اور تين وتر۔فتح القدیر:1/447) أوتر بسبع: تہجّدکی چار اور وتر کی تین رکعتیں ۔ أوتر بتسعٍ: تہجّد کی چھ ، اور وتر کی تین رکعتیں۔ أوتر باحدیٰ عشرۃ رکعۃ : تہجد کی آٹھ اور تین وتر۔ أوتر بثلاث عشرۃ رکعۃ: تہجد کی آٹھ ، تین وتر اور دو سنت فجر۔ أوتر بخمس عشرۃ رکعۃ : رکعتین خفیفتین ، تہجد کی آٹھ ،تین وتر اور دو نفل بعد الوتر۔ أوتر بسبع عشرۃ رکعۃ: رات بھر کی مجموعی نماز، یعنی رکعتین خفیفتین ، تہجد کی آٹھ ،تین وتر ، دو نفل بعد الوتر اور دو سنتِ فجر ۔ اس طرح مجموعی تعداد 17 بن جاتی ہے ۔(درسِ ترمذی : 2/199، 213)