کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
جیسا کہ تم اِس چاند کو دیکھ رہے ہو یعنی تمہیں اللہ کے دیدار میں کوئی مشقت نہیں ہوگی ، پس اگر تم یہ کرسکتے ہو کہ سورج نکلنے سے پہلے کی نماز یعنی فجر اور سورج غروب ہونے سے پہلے کی نماز یعنی عصر میں کوئی کوتاہی نہ ہو تو ضرور کرو، اُس کے بعد آپﷺنے یہ آیت تلاوت فرمائی :﴿ وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الغُرُوبِ ﴾اور اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے رہو، سورج نکلنے سے پہلے بھی اور سورج ڈوبنے سے پہلے بھی۔كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَظَرَ إِلَى القَمَرِ لَيْلَةً - يَعْنِي البَدْرَ - فَقَالَ: «إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ، كَمَا تَرَوْنَ هَذَا القَمَرَ، لاَ تُضَامُّونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لاَ تُغْلَبُوا عَلَى صَلاَةٍ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا فَافْعَلُوا» ثُمَّ قَرَأَ: {وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الغُرُوبِ} [ق: 39] ۔(بخاری:554)مغرب کی نماز کے فضائل : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:بے شک اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل نماز مغرب کی نماز ہے، اور جس نےمغرب کے بعد دو رکعت پڑھی اللہ تعالیٰ اُس کے لئے جنت میں محل بنادیں گے۔إِنَّ أَفْضَلَ الصَّلَاةِ عِنْدَ اللَّهِ صَلَاةُ الْمَغْرِبِ، وَمَنْ صَلَّى بَعْدَهَا رَكْعَتَيْنِ بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، يَغْدُو فِيهِ وَيَرُوحُ۔(طبرانی اوسط:6449) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:اللہ تعالیٰ کے نزدیک کوئی نماز مغرب کی نماز سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے، اِسی کے ذریعہ بندہ اپنی رات کی ابتداء اور دن کا اختتام کرتا ہے۔مَا مِنْ صَلَاةٍ أَحَبَّ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ، بِهَا يَفْتَحُ الْعَبْدُ لَيْلَهُ وَيَخْتِمُ بِهَا نَهَارَهُ۔(الترغیب فی فضائل الأعمال:74)عشاء کی نماز کے فضائل : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :منافقین پر کوئی نماز فجر اور عشاء سے زیادہ بھاری نہیں ہےاور اگر وہ اِن دونوں نمازوں میں جو اجر رکھا ہے اُس کو جان لیتے تو اس میں ضرور حاضر ہوتے اگرچہ گھسٹ گھسٹ کر ہی کیوں نہ