کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
مصر کی تعریفات : کتبِ فقہ میں مصر کی مختلف تعریفیں کی گئی ہیں : امام ابو حنیفہ سے ایک تعریف یہ نقل کی گئی ہے: هو ما يجتمع فيه مرافق أهله دنيا ودينا. وہ جگہ جہاں کے رہنے والوں کو دین و دنیا کی نفع کی تمام چیزیں جمع ہوں۔ امام صاحب سےایک یہ تعریف منقول ہے: هو بلدة كبيرة فيها سكك وأسواق ولها رساتيق، ويرجع الناس إليه فيما وقعت لهم من الحوادث.وہ بڑا شہر جس میں گلیاں اور بازار ہوں،اُس کےماتحت کئی دیہات ہوں اور لوگ اپنے پیش آمدہ حوادث میں اس کی طرف رجوع کرتے ہوں۔ امام ابو یوسف فرماتے ہیں :كل موضع فيه أمير وقاض ينفذ الأحكام ويقيم الحدود فهو مصر۔وہ جگہ جہاں امیر و قاضی مقرر ہو جو لوگوں کو احکام کو نافذ کرتا ہو ،اور حدود کو قائم کرتا ہو تو وہ مصر ہے۔ امام ابو یوسف سے نوادر ابن شجاع میں یہ منقول ہے :إذا كان في القرية عشرة آلاف فهو مصر.جس بستی میں دس ہزار افراد ہوں تو وہ مصر ہے۔ امام محمد فرماتے ہیں :كل موضع مصره الإمام فهو مصر حتى إنه لو بعث إلى قرية نائبا إلى إقامة الحدود والقصاص يصير مصرا.ہر وہ جگہ جس کو اِمام مصر بنادے وہ مصر ہے، یہاں تک کہ اگر کسی بستی میں اِمام حدود و قصاص کے قائم کرنے کیلئے اپنا نائب بھیجے تو وہ مصر ہے۔