کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
«لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ، لَهُ المُلْكُ، وَلَهُ الحَمْدُ،وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، اللَّهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ،وَلاَ يَنْفَعُ ذَا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ»۔(بخاری:844)چھٹی دعاء:” لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ “: حضرت عبد اللہ بن زبیر فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺہر نماز کے بعد اِن کلمات کے ذریعہ تہلیل فرماتے تھے:«لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَلَا نَعْبُدُ إِلَّا إِيَّاهُ، لَهُ النِّعْمَةُ وَلَهُ الْفَضْلُ، وَلَهُ الثَّنَاءُ الْحَسَنُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ»۔(مسلم:594)ساتویں دعاء:” إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ “: حضرت سعد اپنے بچوں کو یہ کلمات اِس طرح سکھاتے تھے جیسے کوئی استاذ بچوں کو لکھنا سکھاتا ہے ، اور فرماتے تھے کہ نبی کریمﷺاِن کلمات کے ذریعہ نماز کے بعداللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الجُبْنِ، وَأَعُوذُ بِكَ أَنْ أُرَدَّ إِلَى أَرْذَلِ العُمُرِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الدُّنْيَا، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ»۔(بخاری:2822)آٹھویں دعاء : ”تسبیحاتِ فاطمی“ پڑھنا : نماز کے بعد کیے جانے والے اعمال میں سے ایک اہم اور نہایت فضیلت والا عمل”تسبیحاتِ فاطمی“ ہے ، اِس کی تفصیل میں تین باتیں قابلِ وضاحت ہیں : (1)فضائل ۔ (2)طریقہ ۔ (3) چندقابلِ اِصلاح کوتاہیاں۔