کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
وضو کے لئے قریب ترین جگہ کو استعمال کیا جائے ۔ قریب میں پانی کے ہوتے ہوئے دور جانے سے بناء درست نہ ہوگی ۔ مقدارِ رکن کے کے برابر بھی کہیں توقف نہ کیا جائے ۔ ہاں ! اگر ہجوم کی وجہ سے توقف ہوا ہو تو بناء کرسکتے ہیں ۔ امام یا مقتدی کے لئے بناء بھی جماعت کے ساتھ کرنا ۔ پس اگر مقتدی وضو کرنے کے بعد امام کے ساتھ آکر نہ ملے بلکہ انفرادی طور پر ہی بناء کرنا چاہے تو نہیں کرسکتا ، ہاں اگر امام فارغ ہوچکا ہو تو کرسکتا ہے ۔ امام نے غیر صالح للامامۃ کو خلیفہ نہ بنایا ہو ۔ (ملخص از الفقہ الاسلامی : 2/1271)نمازکے دوران حدث لاحق ہوجانے کا حکم : حدث لاحق ہونے کی ابتداءً دو صورتیں ہیں : (1)قصداً حدث لاحق کیا جائے ۔(2) سہواً ہوجائے ۔ پھر دونوں میں سے ہر ایک کی دو دو صورتیں ہیں: (1)دوران ِ صلوۃ ہوگا ۔ (2)آخرِ صلوۃ ہوگا ۔ یعنی نماز کے بالکل آخر میں سلام سے پہلے ہوگا ۔دوران ِ صلوۃ : قصداً کرنے کی صورت میں نماز ٹوٹ جائے گی ، از سرِ نَو پڑھنا ضروری ہے ،بناء جائز نہیں ، کیونکہ بناء کے لئے ضروری ہے کہ حدث عمداً نہ ہو ۔ اور سہواً ہوجانے کی صورت میں استیناف(از سرِ نَوپڑھنا ) اور بناء(و ضو کر کے اُسی جگہ سے پڑھنا ) دونوں جائز ہیں ۔آخرِ صلوۃ : اس میں نماز کے تمام ہونے میں اختلاف ہے :