کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
درود نہ پڑھنے والا سب سے بڑا بخیل ہے: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:بخیل وہ ہے جس کے سامنے میرا تذکرہ کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔البَخِيلُ الَّذِي مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ۔(ترمذی: 3546) حضرت ابودرداءفرماتے ہیں کہ میں ایک دن نبی کریمﷺکی خدمت میں حاضر ہوا آپﷺنے لوگوں سے پوچھا : کیا میں تمہیں لوگوں میں سب سے زیادہ بخیل شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ لوگوں نے کہا : ضرور یا رسول اللہ!،آپﷺنے اِرشاد فرمایا: وہ شخص جس کے سامنے میرا تذکرہ کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ پڑھے تو وہ لوگوں میں سب سے زیادہ بخیل ہے۔خَرَجْتُ ذَاتَ يَوْمٍ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:أَلا أُخْبِرُكُمْ بِأَبْخَلِ النَّاسِ؟،قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: مَنْ ذُكِرْتُ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيَّ، فَذَلِكَ أَبْخَلُ النَّاسِ۔(الصلاۃ علی النبی ﷺلابن ابی عاصم:29)درود سے خالی مجلس بروزِ قیامت حسرت و ندامت کا باعث ہوگی : حضرت ابوسعیدخدریفرماتے ہیں : کوئی قوم کسی مجلس میں بیٹھے اور اُس میں نبی کریمﷺپر درود نہ پڑھےتو وہ مجلس (قیامت کے دن )اُن کے لئے حسرت و ندامت کا باعث ہوگی اگرچہ وہ جنت میں داخل بھی ہوجائیں۔مَا جَلَسَ قَوْمٌ مَجْلِسًا لَمْ يُصَلَّ فِيهِ عَلَى النَّبِيِّ ﷺ إِلَّا كَانَتْ عَلَيْهِمْ حَسْرَةٌ وَإِنْ دَخَلُوا الْجَنَّةَ۔(السنن الکبریٰ للنسائی:10171)