کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ذبح کے مستحبات : اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا ، ورنہ کم از کم ذبح کے وقت موجود ہونا ۔ (ہدایۃ : 4،مایستحب فی الأضحیۃ) لوہے کی بنی ہوئی کوئی تیز دھار چیز استعمال کرنا ۔ جیسے : چھری ، چاقو، وغیرہ ۔ (ہندیہ : 5/287) جانور کو لٹانے سے پہلے چھری کو تیز کرلینا۔ (الدر المختار : 6/296) اونٹ کوکھڑا کرکے نحرکرنا اور دوسرے جانوروں کو لٹا کر ذبح کرنا ۔(ہندیہ : 5/287) حلقوم کی جانب سے ذبح کرنا ۔ (ہندیہ : 5/287) گردن کی ساری رگوں (سانس اور غذا کی نالی اور دو خون کی رگیں)کو کاٹنا ۔(ہندیہ : 5/287) سر کو الگ کیے بغیر صرف رگوں کے کاٹنے پر اکتفا کرنا ۔(ہندیہ : 5/287) بوقتِ ذبح جانور کےدائیں پہلو پر پاؤں رکھنا ۔ (فتح الباری : 10/18) بائیں پہلو پر لٹانا ۔ (فتح الباری : 10/18) قبلہ رُخ لٹانا ۔ (البنایہ : 11/565) قبلہ رُخ کرتے ہوئے یہ دعاء پڑھنا ۔«إِنِّي وَجَّهْتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفًا، وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، إِنَّ صَلَاتِي، وَنُسُكِي، وَمَحْيَايَ، وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، لَا شَرِيكَ لَهُ، وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ، وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ، اللَّهُمَّ مِنْكَ، وَلَكَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ»۔ (ابن ماجہ : 3121) بائیں ہاتھ سے سر پکڑنا اور دائیں ہاتھ سے ذبح کرنا۔ (فتح الباری : 10/18) تسمیہ کے ساتھ تکبیر بھی کہنا ۔ (فتح الباری : 10/18)