کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ مسجد نبوی کے قریب کچھ مکان خالی ہوئے تو بنو سلمہ نے یہ ارادہ کیا کہ وہ مسجد کے قریب آ جائیں۔ سرور کائنات ﷺ کو جب ان کے اس ارادے کی خبر ملی تو آپ ﷺ نے ان سے فرمایا کہ مجھے یہ معلوم ہوا ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہو؟ انہوں نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ ! ہم نے یہی ارادہ کیا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا، بنو سلمہ! تم اپنے مکانوں ہی میں رہو تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں تم اپنے مکانوں ہی میں رہو تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: خَلَتِ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُمْ: «إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ»، قَالُوا: نَعَمْ، يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ أَرَدْنَا ذَلِكَ، فَقَالَ: «يَا بَنِي سَلِِمَةَ دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ»۔(مسلم:665)مسجد میں داخل ہونے کی دعاء پڑھنا : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو یہ دعاء پڑھے: اللهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ۔اے اللہ ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ اور جب مسجد سے نکلے تو یہ پڑھے:اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ۔اے اللہ ! میں آپ سے آپ کے فضل کا سوال کرتا ہوں۔(مسلم: 713) نبی کریمﷺجب مسجد میں داخل ہوتے تو درود پڑھ کر دعاء پڑھتے : «رَبِّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ»اِسی طرح مسجد سے نکلتے ہوئے بھی درود پڑھ کر یہ دعاء پڑھتے : «رَبِّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي، وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ فَضْلِكَ»۔(ترمذی:314)