کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
(3)……ہفتہ کے دنوں میں جمعہ کا دن سب سے افضل ہے، اور سال کے دنوں میں عرفہ کا دن سب سے افضل ہے، اور عرفہ جمعہ کے دن ہو تو نورٌ علیٰ نور ہے۔(مرقاۃ :3/1011) (زاد المعاد : 1/60)جمعہ کے دن کے فضائل : بہت سی احادیث میں جمعہ کے دن کے فضائل اور اُس کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے، چند ملاحظہ ہوں:پہلی فضیلت :جمعہ سب سے بہترین دن ہے : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :سب سے بہترین وہ دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے ،جمعہ کا دن ہے ۔خَيْرُ يَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ يَوْمُ الْجُمُعَةِ۔(مسلم:854) ایک اور روایت میں ہے : سورج جمعہ سے زیادہ افضل کسی دن پر طلوع اور غروب نہیں ہوتا۔اور جمعہ کے دن اِنسان اور جنات کے علاوہ تمام جانور ڈر رہے ہوتے ہیں (کیونکہ اس دن قیامت قائم ہوگی)۔لَا تَطْلُعُ الشَّمْسُ، وَلَا تَغْرُبُ عَلَى يَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ، وَمَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا وَهِيَ تَفْزَعُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِلَّا هَذَيْنِ الثَّقَلَيْنِ: الْجِنِّ، وَالْإِنْسِ۔(صحیح ابن حبان:2770)دوسری فضیلت: جمعہ سب سے افضل دن ہے : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :بے شک تمہارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے۔إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ۔(نسائی : 1284) نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جمعہ سے زیادہ افضل دن پر سورج کبھی سورج طلوع اور غروب نہیں ہوا۔مَا طَلَعَتِ الشَّمْسُ وَلَا غَرَبَتْ عَلَى يَوْمٍ أَفْضَلَ مِنْهُ۔(ترمذی:3339)