کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابٌ فِي الْأُضْحِيَّةِ ﴿عشرہ ذی الحجہ کے فضائل و اعمال﴾ عشرہ ذی الحجہ کے فضائل: حضرت ابوسعید خدرینبی کریمﷺکا یہ اِرشادنقل فرماتے ہیں: تمام مہینوں کا سردار رمضان کا مہینہ ہے اور اُن میں حرمت کے اعتبار سے سب سے عظیم ”ذی الحجہ“ کا مہینہ ہے۔سَيِّدُ الشُّهُورِ شَهْرُ رَمَضَانَ وَأَعْظَمُهَا حُرْمَةً ذُو الْحِجَّةِ۔ (شعب الایمان:3479) اِس سے معلوم ہوا کہ ذی الحجہ کا مہینہ ایک عظیم اور بإبرات مہینہ ہے ،بالخصوص اس کے ابتدائی دس دن جس کو ”عشرہ ذی الحجہ “ کہا جاتا ہے ، یہ اور بھی زیادہ با برکت ایّام ہیں ، قرآن و حدیث سے اِن دس دنوں کی بڑی فضیلت ثابت ہے ، چند فضائل ملاحظہ فرمائیں:پہلی فضیلت: ذی الحجہ کی دس راتوں کی قسم : اللہ تعالیٰ نے اِن دس دنوں میں آنے والی راتوں کی قسم کھائی ہے ، چنانچہ فرمایا:﴿وَلَيَالٍ عَشْرٍ﴾قسم ہے دس راتوں کی ۔(الفجر:2)حضرت عبد اللہ بن عباسفرماتے ہیں کہ دس راتیں جن کی اللہ تعالیٰ نے قسم کھائی ہے اُن ذی الحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں ۔اللَّيَالِي الَّتِي أَقْسَمَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ بِهِنَّ الْعَشْرُ الْأُوَلُ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ۔(شعب الایمان:3470)