کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
نویں فضیلت: جمعہ کے دن مَرنے والا عذابِ قبر سے محفوظ رہتا ہے : جو مسلمان بھی جمعہ کے دن یا جمعہ کی شب مرجائے اللہ تعالیٰ اُسے قبر کے فتنہ(عذاب وسوال)سےبچالیتے ہیں۔مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ يَوْمَ الجُمُعَةِ أَوْ لَيْلَةَ الجُمُعَةِ إِلَّا وَقَاهُ اللَّهُ فِتْنَةَ القَبْرِ۔(ترمذی:1074)دسویں فضیلت: جمعہ کے دن قبولیت کی گھڑی ہوتی ہے: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے : جمعہ کے دن میں ایسی گھڑی ہوتی ہے جس میں کوئی مؤمن بندہ اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ ضرور اُس کی دعاء قبول فرماتے ہیں اور اگر کسی چیز کے شر سے پناہ مانگے تو اللہ تعالیٰ ضرور اُسے پناہ عطاء فرماتے ہیں۔فِيهِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُؤْمِنٌ يَدْعُو اللَّهَ بِخَيْرٍ إِلَّا اسْتَجَابَ اللَّهُ لَهُ وَلَا يَسْتَعِيذُ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا أَعَاذَهُ اللَّهُ مِنْهُ۔(ترمذی:3339)گیارہویں فضیلت: جمعہ کا دن مسلمانوں کا عید کا دن ہے : اے مسلمانو!بے شک یہ ایسا دن ہےجس کو اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کیلئے عید کا دن بنایا ہے۔يَا مَعْشَرَ الْمُسْلِمِينَ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ جَعَلَهُ اللَّهُ تبارك وتعالى عِيدًا للمسلمين۔(مؤطاء مالک:452) بے شک یہ (جمعہ کا دن)عید کا دن ہے،اللہ تعالیٰ نے اِس کو مسلمانوں کیلئے (عیدکا دن)بنایا ہے۔إِنَّ هَذَا يَوْمُ عِيدٍ، جَعَلَهُ اللَّهُ لِلْمُسْلِمِينَ۔(ابن ماجہ:1098) نبی کریمﷺکے سامنے جمعہ پیش کیا گیا ،(جس کی صورت یہ بنی کہ )حضرت جبریلاپنے ہاتھ میں ایک سفیدشیشے جیسی کوئی چیز لے کرآئے جس کے درمیان میں نکتہ جیسا کچھ لگا ہوا تھا، آپﷺنے اُس کے بارے میں دریافت کیا توحضرت جبریلنے فرمایا :یہ جمعہ ہے جو آپ کے ربّ نے آپ کو پیش کیا ہےتاکہ یہ دن آپ کیلئے اور آپ کے بعد آپ کی قوم کیلئےعید بن جائے۔عُرِضَتِ الْجُمُعَةُ عَلَى رَسُولِ