کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
امام مالک : 11 ہیں۔سورۂ صٓ اور مفصلات (نجم،انشقاق اورعلق )کے تینوں نہیں ہیں احناف و شوافع: 14 سجدے ہیں — پھر — ان کے درمیان تعیین میں اختلاف ہے: احناف : سورۃ الحج کا پہلا ہے ، دوسرا نہیں ۔ اور سورۂ صٓ کا سجدہ ہے ۔ شوافع: سورۃ الحج کے دونوں ہیں اور سورۂ ص کا سجدہ نہیں ہے۔(مرقاۃ:2/813)سورہ صٓ میں سجدہ ہے یا نہیں : احناف اور حنابلہ : سورۂ صٓ کا سجدہ ہے ۔ مالکیہ اورشوافع : سورۂصٓ کا سجدہ نہیں ہے ۔(مرقاۃ:2/813)سورۃ الحج کے اندر کتنے سجدے ہیں : امام ابو حنیفہ : سورۂ حج میں ایک سجدہ ہے ، یعنی پہلا سجدہ ہے ، دوسرا نہیں ۔ ائمہ ثلاثہ : سورۂ حج میں دونوں سجدہ ہیں ۔(مرقاۃ:2/813)مفصّلات میں سجدے ہیں یا نہیں : امام مالک : مفصلات میں سجدہ نہیں ہے ۔ ائمہ ثلاثہ : مفصلات میں سجدہ ہے۔(مرقاۃ:2/813) امام مالکنے جس حدیث سے اِستدلال کیا ہے کہ مدینہ منوّرہ منتقل ہونے کے بعد مفصّلات میں آپﷺنے سجدہ نہیں کیا ، وہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے، نیز اُس میں بہت سی اُن احادیث کی مخالفت بھی ہے جن میں مفصلات میں سجدہ کرنے کا ذکر ہے، لہٰذا وہ قابلِ اِستدلال نہیں ۔(مرقاۃ:2/816)