کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
(1)سننِ جماعت ۔ یعنی وہ جن کے لئے جماعت مسنون ہے ، مثلاً : عیدین ، کسوف ، استسقاء اور تراویح ۔ (2) سننِ انفراد ۔ یعنی وہ جن کے لئے جماعت مسنون نہیں ۔ جیسے :قبلیہ اور بعدیہ سنن ۔ مذکورہ دونوں قسموں میں سے فضیلت کے اعتبار سے سننِ جماعت سننِ انفراد سے افضل ہیں ۔ پھر سننِ انفراد کی دو قسمیں ہیں : (1)سننِ معیّنہ ۔ (2)نفلِ مطلق۔ (1)سنن معیّنہ : یعنی وہ سنن جوشرعاً وقت، عدد اور طریقے میں متعیّن ہوں ۔ جیسے : سنن ِ رواتب ، صلاۃ الضحیٰ ،صلاۃ التسبیح ۔ صلاۃ الاستخارہ ، صلاۃ الحاجۃ ، تحیۃ الوضو۔ (2)نفلِ مطلق: یعنی وہ سنن جوشرعاً وقت، عدد اور طریقے میں متعیّن نہ ہوں۔ جیسے : دن و رات میں پڑھی جانے والی کوئی بھی نماز جبکہ مکروہ وقت نہ ہو ۔(التعلیق الصبیح : 2/114، 115)( نفحات التنقیح : 2/674)نوافِل کے فضائل : حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : نوافل کی وجہ سے بندہ میرے قریب ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اس کو اپنا محبوب بنالیتا ہوں ، تو پھر میں اُس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنے، اُس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھے ، اور اُس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ کسی چیز کو پکڑے اور اُس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلے۔ اگر وہ مجھ سے کچھ مانگتا ہے تو میں اس کو عطاء کرتا ہوں اور کسی چیز سے پناہ چاہتا ہے تو میں پناہ دیتا ہوں۔مَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ:كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا، وَإِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِيذَنَّهُ۔(بخاری:6502)