کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
واجب : وہ قربانی جو شرعاً لازم ہو ، اور اُس کا ترک موجبِ معصیت ہو ۔ پھر اس کی تین قسمیں ہیں : واجب علی الغنی و الفقیر : جو صاحبِ وسعت اور تنگ دست دونوں پر لازم ہو ۔ جیسے : نذر کی قربانی ۔ واجب علی الغنی فقط : جو صرف صاحبِ وسعت (صاحبِ نصاب )پر لازم ہو جیسے :عید کی قربانی۔ واجب علی الفقیر فقط : جو صرف تنگ دست پر لازم ہو ۔ جیسے : قربانی کی نیت سے جانور کا خریدنا ۔تطوّع : یعنی نفلی قربانی جو شرعاً لازم نہ ہو اور اُس کا ترک مباح ہو ۔ جیسے : مسافر کی قربانی ، اور تنگ دست کی قربانی ، جبکہ اُس نے نذر نہ کی ہواور قربانی کا جانور خریدا نہ ہو ۔(فتاوی ہندیہ : 5/291)قربانی کے جانور : شریعت میں تین طرح کے جانوروں کی قربانی کو مشروع کیا گیا ہے : (1)—ابل : اس میں اونٹ ،انٹنی خواہ کسی بھی نسل کے ہو ں،سب شامل ہیں ۔ (2)—بقر: اس میں گائے ،بیل بھینس سب شامل ہیں ۔ (3)—غنم : اِس میں بکرا ،بھیڑ اور دنبہ نر و مادہ سب شامل ہیں مذکورہ تین قسم کے جانوروں کی قربانی جائز ہے اگرچہ یہ وحشی ہی کیوں نہ ہوگئے ہوں ، اِن کے علاوہ کسی بھی قسم کے جانور خواہ وہ ماکول اللحم ہوں یا غیر ماکول اللحم، یعنی حلال ہوں یا حرام ،اُن کی قربانی درست نہیں ہوتی ۔(البنایۃ:12/45 ،46)(الفقہ الاسلامی و ادلتہ : 4/2719) (مرقاۃ :3/1079)