کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
(1)تحلیق۔جیسے پہلی صورت (2)بسط۔جیسے دوسری صورت(3)عقد۔جیسے بقیہ چاروں صورتیں ۔ اور اِنہی صورتوں کو ایک دوسرے طریقے سے آسانی کے ساتھ یوں بھی بیان کیا جاسکتا ہے : انگلیوں کو رکھنے کی تین صورتیں ہوسکتی ہیں : (1)قبضِ کُل۔ ساری انگلیاں بند جائیں گی۔ (2)بسطِ کُل ۔ ساری انگلیاں کھولی جائیں گی ۔ (3)قبضِ بعض۔ بعض انگلیوں کو بند کیا جائے گا ۔ قبضِ کُل ہو تو پہلی اور بسطِ کُل ہو تو دوسری صورت ہے ، اور قبضِ بعض ہو تو اُس کی چار صورتیں ہیں : (1)قبضِ ثِنتین مع التحلیق ۔ خنصر و بنصر کو بند کرکےوسطیٰ و اِبہام کا حلقہ بنانا۔ (2)قبضِ ثلاث مع العقد بثلاثۃ و خمسین۔خنصر ، بنصراور وسطیٰ کوبند کرکے تریپن کا عقد بنانا۔ (3)قبضِ ثلاث مع العقد بثلاثۃ و عشرین۔ خنصر ، بنصراور وسطیٰ کو بند کرکے تئیس کا عقد بنانا۔ (4)قبضِ ثلاث مع بسط الاِبہام۔ خنصر ، بنصراور وسطیٰ کوبند کرکےانگوٹھے کو کھول دینا ۔(از مرتب)اِشارہ بالسّبابہ کا کون سا طریقہ افضل ہے : اِس پر سب کا اتفاق ہے کہ احادیثِ طیّبہ میں بیان کردہ اِشارہ بالسّبابہ کے طریقوں میں سے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جاسکتا ہے ، البتہ افضل کون سا ہے ، اِس میں اختلاف ہے : حضرات احناف : تحلیق کا طریقہ افضل ہے ، بعض نے قبضِ کُل کو افضل کہا ہے ۔ حضرات حنابلہ : تحلیق افضل ہے ۔