کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
ركعت ِ اولى اور بعد کی رکعتوں میں فرق: دوسرى تمام رکعات بالكل پہلى ركعت كى طرح ہیں ، البتہ : پہلی رکعت میں تکبیر تحریمہ ہے ، دوسری میں نہیں ۔ پہلی رکعت میں ثناء پڑھتے ہیں ، دوسری میں نہیں ۔ پہلی رکعت میں تعوذ پڑھاجاتا ہے دوسری رکعت میں نہیں ۔ فرض کی پہلی دو رکعتوں میں ضمِّ سورت بھی ہےجبکہ آخری دورکعتوں میں صرف فاتحہ ہے۔ پہلی رکعت دوسری رکعت کے مقابلے میں قدرے طویل کرنا بہتر ہے۔ پہلی رکعت کے دوسرے سجدہ کے بعد کھڑے ہوتے ہیں جبکہ دوسری رکعت میں قعدہ کیا جاتا ہے ۔ہاتھوں کو باندھا جائے گا یا چھوڑا جائے گا : امام مالک : ارسال کیا جائے گا ۔ یعنی لٹکا کر رکھیں گے ، باندھا نہیں جائے گا ۔ ائمہ ثلاثہ : وضع کیا جائےگا ۔ یعنی باندھیں گے ۔ امام اوزاعی : وضع اور اِرسال میں اختیار ہے۔(البنایۃ :2/180)(الفقہ الاِسلامی:2/874)ہاتھوں کو کہاں باندھا جائے گا: امام مالککے نزدیک تو اِرسال کریں گے اِس لئے اُن کے نزدیک ہاتھوں کوباندھا نہیں ،بلکہ چھوڑا جائے گا ، البتہ بقیہ حضرات جو ہاتھوں کے باندھنے کے قائل ہیں اُن کے درمیان اِس بات میں اختلاف ہے کہ ہاتھوں کو باندھ کر کہاں رکھا جائے گا :