کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ صَلَاةِ الْخُسُوفِ مناسب یہ تھا کہ باب کا عنوان ” صلوۃ الکسوف “ رکھا جاتا ، اس لئے کہ باب کے تحت ذکر کردہ تمام احادیث کسوفِ شمس یعنی سورج گرہن سے متعلق ہیں ،البتہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہاں خسوف کہہ کر کسوف مراد لیا گیا ہے،اورلغوی اعتبار سے یہ بالکل صحیح ہے اِس لئے کہ راجح قول کے مطابق دونوں الفاظِ مترادفہ میں سے ہیں ،لہٰذا ایک کو دوسرے کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ (مرقاۃ :3/1091)(الدر المختار :2/181)کسوف اور خسوف کا معنی : اس بارے میں تین قول ہیں : کسوف سورج کے گرہن ہونے اور خسوف چاند کے گرہن ہونے کو کہا جاتا ہے ۔ کسوف چاند کے گرہن ہونے اور خسوف سورج کے گرہن ہونے کو کہا جاتا ہے ۔ دونوں الفاظ مترادفہ ہیں ، ایک دوسرے پر ان کا اطلاق ہوتا ہے ۔(معارف السنن:5/1)نماز کسوف اور خسوف کا حکم : نمازِ کسوف : نماز کسوف کی مشروعیت میں کسی کا کوئی اختلاف نہیں ،البتہ اس کے حکم کے بارے میں اختلاف ہے،تین طرح کے اقوال پائے جاتے ہیں:(1) سنت مؤکدہ ۔ (2) واجب۔ (3) فرضِ کفایہ۔