کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
بَابُ السُّنَنِ وَفَضَائِلِهَا مسنون نمازوں کی اقسام : مسنون نمازیں دو طرح کی ہیں : (1) سنن مستقلہ ۔ (2)سنن غیر مستقلہ ۔سننِ مستقلہ : وہ ہیں جومستقل بالذات ہوں ، فرائض کے تابع نہ ہوں ۔ جیسے : صلوۃ الاستسقاء ،صلوۃ الکسوف ،صلوۃ الخسوف، صلوۃ الضحیٰ ۔صلوۃ الاوّابین،صلوۃ الاشراق،صلوۃ الحاجۃ ،صلوۃ التوبۃ،تحیۃ الوضوء ، تحیۃ المسجد، تہجد ۔سننِ غیر مستقلہ : وہ ہیں جو مستقل بالذات نہ ہوں ، بلکہ فرائض کے تابع ہوں ۔ جیسے :سننِ قبلیہ ،سننِ بعدیہ ،تراویح ————پھرسننِ مستقلہ کی دو قسمیں ہیں : (1) مؤکدہ ۔ (2)غیر مؤکدہ ۔ سننِ مؤکدہ : ما واظب علیہا الرسول ﷺ و لم یترکھا الا نادراً ۔ جس کو نبی کریمﷺنے پابندی سے کیا ہو اور سوائے نادر صورت کے کبھی اُس کو ترک نہ کیا ہو ۔ سننِ غیر مؤکدہ : ما فعلھا الرسول ﷺ احیاناً و ترکھا احیاناً۔جس کو نبی کریمﷺنے کبھی کیا ہو اور کبھی ترک کیا ہو ۔نوافل و سنن کے فضائل : فرائض کے علاوہ پڑھی جانے والی نماز خواہ سنتیں ہوں جیسے فرائض سے پہلے یا بعد میں پڑھی جانے والی نمازیں جن کو سننِ قبلیہ اور بعدیہ کہا جاتا ہے ، یا نوافل ہوں ، بہر حال اُن کی فضیلت اور اجرو ثواب احادیث