کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
تحویل ِ رداء کا طریقہ کار کیا ہوگا ؟ تحویلِ رداء کی دو صورتیں ہیں : (1)یمین کو یسار اور یسار کو یمین کرنا ۔ چادر کے دائیں حصے کو بائیں طرف اور بائیں کو دائیں طرف کردینا۔ (2)اعلیٰ کو اسفل اور اسفل کو اعلیٰ کرنا ۔ چادر کے نچلے حصے کو اوپر اوراوپر کےحصے کو نیچے کردینا۔ اِن دونوں میں کون سی صورت اختیار کی جائے گی ، اِس میں اختلاف ہے: امام شافعی : تحویل کی دونوں صورتیں اختیار کی جائیں گی ۔ امام مالک واحمد : تحویل کی پہلی صورت یعنی یمین کو یسار اور یسار کو یمین کیا جائے گا ۔ امام ابو حنیفہ : چادر مربع ہو تو اعلیٰ کو اسفل اور اسفل کو اعلیٰ کیا جائے گا ۔ چادر مدوّر یعنی گول ہو تو یمین کو یسار اور یسار کو یمین کیا جائے گا ۔ اور اگر قباء اور جبہ ہو تو ظاہر کو باطن اور باطن کو ظاہر کردیا جائے گا۔(الفقہ علی المذاھب الاربعۃ:1/325 تا327)نمازِ استسقاء میں کتنے خطبے ہونگے ؟ امام احمد بن حنبل و ابو یوسف : ایک خطبہ دیا جائے گا ۔ ائمہ ثلاثہ اور امام محمد : عیدین کی طرح دو خطبے دیے جائیں گے۔(الفقہ علی المذاھب الاربعۃ:1/325 تا327)(الفقہ الاسلامی : 2/1446)(ہدایہ : باب الاستسقاء)نماز استسقاء میں نکلنے کی حالت : امام احمد بن حنبل : عید کی طرح مزین کپڑوں میں نکلنا بہتر ہے ۔