کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
|
یہاں تک کہ مجھے آپ کی وفات کا خدشہ ہونے لگا ، میں آپ کے قریب آپ کو دیکھنے کے لئے آیا تو آپ نے سر مُبارک اُٹھایا اور فرمایاکہ اے عبد الرحمن! کیا ہوا ؟ میں نے اپنا خدشہ آپ کے سامنے ذکر کیا آپﷺنے اِرشاد فرمایا: جبریلنے آکر مجھ سے یہ کہا ہے کہ کیا میں آپ کو خوشخبری نہ سناؤں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے کہا ہے : جو آپ پر درود بھیجے گا مَیں اُس پر رحمت بھیجوں گا اور جو آپ پر سلامتی بھیجے گا مَیں اُس پر سلامتی بھیجوں گا۔عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى دَخَلَ نَخْلًا فَسَجَدَ، فَأَطَالَ السُّجُودَ حَتَّى خِفْتُ - أَوْ خَشِيتُ - أَنْ يَكُونَ اللهُ قَدْ تَوَفَّاهُ - أَوْ قَبَضَهُ - قَالَ: فَجِئْتُ أَنْظُرُ فَرَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:مَا لَكَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، قال: فَقَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلامُ قَالَ لِي: أَلا أُبَشِّرُكَ إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ لَكَ: مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ صَلَّيْتُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيْكَ سَلَّمْتُ عَلَيْهِ۔(مسند احمد:1662)تیسری فضیلت :درود پڑھنے والےکے لئے فرشتوں کا رحمت کی دعاء کرنا: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے: جو مسلمان بھی مجھ پر درود بھیجے تو جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا ہےخواہ تھوڑا پڑھے یا زیادہ، فرشتےاُس کے لئے رحمت کی دعاء کرتے رہتے ہیں ۔مَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصَلِّي عَلَيَّ، إِلَّا صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ مَا صَلَّى عَلَيَّ، فَلْيُقِلَّ الْعَبْدُ مِنْ ذَلِكَ أَوْ لِيُكْثِرْ۔(ابن ماجہ:907)چوتھی فضیلت : ایک مرتبہ درود پر دس رحمتیں نازل ہونا: نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:جس نے مجھ پر ایک درود بھیجا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں ۔ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ وَاحِدَةً صَلَّى الله عَلَيْهِ عَشْرًا۔(مسلم:408)