کتاب الصلوۃ |
دیث کی م |
بھی امید ہو ، جبکہ دیگر سنن کا یہ حکم نہیں ۔(شامیہ:2/56) فجر کی سنت بغیر عذر کے بیٹھ کر نہیں پڑھ سکتے، کھڑے ہوکر ہی پڑھنی چاہیئے ، جبکہ دیگر سنن کو پڑھا جاسکتا ہے ، اگر چہ بہتر نہیں ۔ (شامیہ:2/36)(عالمگیری:1/112) فجر کی سنت کو سواری پر بیٹھ کربغیر عذر کے پڑھنا درست نہیں، اُس کیلئے فرائض و واجبات کی طرح نیچے اترناضروری ہے ، جبکہ دیگر سنن کو پڑھا جاسکتا ہے ۔(شامیہ:2/38،14) (عالمگیری:1/112)آکد السنن کی ترتیب : مؤکدہ سنتوں کے درمیان تاکید کے اعتبار سے مندرجہ ذیل ترتیب ذکر کی جاتی ہے : (1)فجر کی سنت ۔ (2)مغرب کے بعد کی دو سنت ۔ (3)ظہر کے بعد کی دو سنت ۔ (5)عشاء کے بعد کی دو سنت ۔ (6)ظہر سے پہلے کی چار رکعت سنت۔ (عالمگیری : 1/112) راجح یہ ہے کہ فجر کی سنّت سب سے زیادہ مؤکّد ہے ، اُس کے بعد ظہر سے پہلے کی چار سنتیں مؤکّد ہیں ، اُس کے بعد سب برابر ہیں ۔(الدر المختار :2/14)(منحۃ الخالق علی البحر الرائق:2/52)فجر کی سنت میں تخفیف: اس پر سب کا اتفاق ہے کہ فجر کی سنتوں میں تخفیف کرنا چاہئے ، جیسا کہ روایت میں آپ ﷺ کا معمول بیان کیا گیا ہے ۔ البتہ تخفیف سے کیا مراد ہے ؟ اس میں اختلاف ہے، تین قول نقل کیے گئے ہیں : صرف سورہ فاتحہ پڑھیں گے : امام مالک اِسی کے قائل ہیں ۔ بالکل قراءت نہیں کریں گے: یہ بعض اَسلاف کا قول ہے۔